PAS/LEGIS-G-18/2026/1213 | 21st May 2026
To,
The Chief Secretary to
Government of Sindh,
KARACHI
The Secretary to Government of Sindh,
Energy Department,
KARACHI.
The Inter-Provincial Coordination (IPC) Department,
KARACHI.
Subject: RESOLUTION.
I am to state that the Provincial Assembly of Sindh in its sitting held on Tuesday, the 19th May, 2026 has passed the following Resolution No. 28; given notice of by Mr. Sajjad Ali, MPA:
یہ معزز ایوان حکومت کی توجہ خراب یا معیاد پوری کرنے والے سولر پینلز اور بیٹریز کی محفوظ تلفی کے مسئلے کی طرف مبذول کراتا ہے۔ جہاں یہ بات قابل ستائش ہے کہ سندھ حکومت سولر اور ونڈ کے فروغ کے لئے بہت کچھ کر بھی رہی ہے اور مزید بہت کچھ کرنے کے دعوے اور اعلانات کر رہی ہے۔ جیسا کہ سیلاب زدہ علاقوں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے سولر پینل کی تقسیم اور الیکٹرک سکوٹیز، الیکٹرک ٹیکسیز اور الیکٹرک بسوں کے پروگرام وغیرہ۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ ملک بھر میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی برآمد کا سلسلہ تو 14 ۔ 15 سال سے جاری ہے اور گزشتہ 8 ۔9 سال سے سولر پینل بھی نصب ہو رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں بیٹریز اور سولر پینل کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن اب تک استعمال شدہ بیٹریز اور سولر پینل کی تلفی کی کوئی پالیسی اور قانون موجود نہیں۔ بیٹریز کو غیر محفوظ طریقے سے تلف کرنا یاریسائیکل کرنا ایک بڑا ماحولیاتی اور انسانی صحت کا چیلنج ہے اسی طرح معیاد پوری کرنے والے اور خراب سولر پینل کو محفوظ طریقے سے تلف کرنا بھی ضروری ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر یہ معزز ایوان حکومت سندھ سے درخواست کرتا ہے کہ:
1۔ صوبہ بھر میں بیٹریز کی محفوظ ریسائکلنگ اور تلفی کے لئے پالیسی اور ضروری قوانین بنائے جائیں۔
2۔ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریز کی سالانہ چیکنگ اور فٹنیس سرٹیفکیشن کا نظام وضح کیا جائے۔
3۔ حکومت سندھ کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ برینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر گاڑیوں کی الیکٹرک موٹر پر منتقلی کو بھی ریگولرائز کرے تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں میں آگ لگنے کے ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
4۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ زائد المعیاد سولر پینل کو ایک مختص مقام پر جمع کیا جائے جہاں قابل استعمال سامان کو ریسائیکلنگ کے لیے الگ جبکہ باقی کچرے کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جا سکے۔
5۔حکومت شہریوں کی طرف سے استعمال شدہ سولر پینل کو غیر محفوظ طریقے سے پھینکنے کو خلاف قانون قرار دے کر اس پر جرمانہ عائد کرے۔
یہ ایوان مزید مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ حکومت صوبہ بھر میٕں مقامی طور پر سولر پینل اور جدید بیٹریز بنانے کی صنعت کے فروغ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے۔
(G.M.UMAR FAROOQ)
Secretary
Provincial Assembly of Sindh
NO.PAS/LEGIS-G-18/2026/1213 KARACHI, THE 21ST MAY, 2026.
02. Principal Secretary to the President, Islamic Republic of Pakistan, Islamabad.
03. Principal Secretary to Prime Minister, Islamic Republic of Pakistan, Islamabad.
04. Secretary, Senate of Pakistan, Islamabad.
05. Secretary, National Assembly of Pakistan, Islamabad.
06. Principal Secretary to Governor of Sindh, Karachi.
07. Principal Secretary to Chief Minister of Sindh, Karachi.
08. Secretary (Implementation) Services, General Administration & Coordination Department, Government of Sindh.
09. Registrar, Sindh High Court, Karachi.
10. Advocate General, Sindh, Karachi.
11. Director, Press Information, Government of Sindh, Karachi.
12. Director General (Media Cell) Provincial Assembly of Sindh.
13. Director General (Protocol) Provincial Assembly of Sindh.
14. Head of Branches, Provincial Assembly of Sindh (All).
15. Administrator (Automation), Provincial Assembly of Sindh.
16. Staff Officer to Mr. Speaker, Provincial Assembly of Sindh.
17. Staff Officer to Mr. Deputy Speaker, Provincial Assembly of Sindh.
18. P.S. to Ministers / Advisors/ Special Assistants to Chief Minister, Sindh.
19. P.S. to Leader of Opposition, Provincial Assembly of Sindh.
20. Staff Officer to Secretary, Provincial Assembly of Sindh.
21. P.S. to Senior Special Secretary, Provincial Assembly of Sindh.
(MUHAMMAD HANIF BURIRO)
Director (Legislation)
Provincial Assembly of Sindh